اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں عدالتی نظام کو تباہ کرنے کی حکومتی کوشش ہے جسے وکلاءہر صورت ناکام بنا دیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر شفقت چوہان انہوں نے اور لاہور بار کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عدلیہ کی کردار کشی نہ کریں اور نہ ہی عدلیہ کو توہین آمیز طریقے سے مخاطب کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے باسٹھ سالوں بعدمشترکہ جدوجہد کے ذریعے عدالتی نظریہ ضرورت دفن کیا مگر فوجی عدالتوں کے ذریعے پارلیمانی نظریہ ضرورت مسلط کر دیا گیا جسے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شفقت محمود چوہان کا کہنا تھا کہ ملٹری عدالتیں عدالتی نظام پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ ہزار سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسیوں پر نہیں چڑھایا اور سارا ملبہ عدلیہ پر ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ ملٹری عدالتوں کے قیام کے خلاف اٹھائیس جنوری کو ملک گیر وکلائ کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں وکلاءکے تمام نمائندے اور ملک بھر کے وکلائ شرکت کریں گے۔ملک گیر وکلائ کنونشن میں ملٹری عدالتوں کے قیام کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.......
/169